برمنگھم : برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ شریف فیملی کے سعودی عرب سے معاملات طے پانے کی امید ہے اور اگر ایسا ہو گیا تو سابق وزیر اعظم نواز شریف ایک بار پھر جلاوطنی اختیار کر سکتے ہیں اور سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر لیں گے۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی اخبار دی ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار بنانا اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ نواز شریف اور مریم صفدر کیس پر بیانات کی وجہ سے سول ٗ ملٹری تعلقات کشیدہ ہوئے ہیں۔ملٹری اور نواز شریف کے درمیان تعلقات بہتر بنانے کیلئے ناصر خان جنجوعہ نے کردار ادا کیا ہے اور نواز شریف سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر لیں گے ۔