سنی لیون کی پہلی تامل فلم کا نام فائنل ہوگیا

08:48 PM, 30 Dec, 2017

ممبئی: بالی ووڈ کی بے باک اداکارہ سنی لیون کی پہلی تامل فلم کا نام ”ویراما دیوی “ رکھ دیا گیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اس سلسلے میں اداکارہ سنی لیون کاٹوئٹر پر کہنا ہے کہ انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئیں، ان کی پہلی تامل فلم کا نام ویرامادیوی رکھ دیا گیا ہے جس کے لئے وہ بہت زیادہ پر جوش ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ سنی لیون پہلی بار تامل فلم میں جلوہ گر ہوں گی۔ہدایتکار وی سی ودیوودیان ود کی فلم تامل ، تیلگو، ہندی اور ملیالم زبان میں ریلیز کی جائے گی جس میں اداکار نودیپ اہم کردار ادا کریں گے۔

مزیدخبریں