باقر نجفی رپورٹ میں ذمہ داروں کی نشاندہی ہو چکی ہے : قمر زمان کائرہ

08:47 PM, 30 Dec, 2017


لاہور:پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کا ئرہ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ اور وزیر قانون پنجاب کو مستعفی ہونا چاہیے، باقر نجفی رپورٹ میں ذمہ داروں کی نشاندہی ہوچکی، سانحہ ماڈل ٹائون کے متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں۔


میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے قمر زمان قا ئرہ نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹائون کے ذمہ داران کو عدالت کا سامنا کرنا چاہیے، باقر نجفی رپورٹ میں ذمہ داروں کی نشاندہی ہوچکی، سانحہ ماڈل ٹائون کے متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں، وزیراعلیٰ اور وزیر قانون پنجاب کو مستعفی ہونا چاہیے، طاہر القادری کی دعوت پر اے پی سی میں شرکت کیلئے آئے ہیں، حکومت گرانے نہیں جارہے ہمارا مقصد پارلیمنٹ کو مضبوط کرنا ہے۔

مزیدخبریں