اسلام آباد: آئندہ ہفتے ریلیز ہونے والی پاکستانی فلم ’پرچی‘ کی وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے ملنے پہنچ گئی اور انہیں فلم کی ٹی شرٹس پیش کیں۔
تفصیلات کے مطابق اظفر جعفری کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم پرچی کی ٹیم فلم کی تشہیر کے لیے ملک بھر کے دورے کر رہی ہے۔اس موقع پر فلم کی ٹیم سے شاہد خاقان عباسی نے بھی وزیر اعظم ہاوس میں ملاقات کی۔ٹیم نے وزیر اعظم کو فلم کی ٹی شرٹ پیش کی جبکہ وزیر اعظم نے خوشگوار موڈ میں ان کے ساتھ تصاویر بھی کھنچوائیں۔
پرچی کی کہانی بھتہ خوروں کی جانب سے تقسیم کی جانے والی پرچیوں کے گرد گھومتی ہے۔ فلم میں دکھایا گیا ہے کہ غنڈہ عناصر کاروباری لوگوں اور تاجروں سے کس طرح رقم طلب کرتے ہیں۔فلم کے اداکاروں میں حریم فاروق، علی رحمٰن خان، احمد علی اکبر، عثمان مختار، شفقت چیمہ ہیں جب کہ اس کے مصنف شفقت خان ہیں۔فلم 5 جنوری کو پاکستان جبکہ 12 جنوری کو دنیا بھر میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
پاکستانی فلم ’پرچی‘ کی ٹیم وزیر اعظم کے پاس پہنچ گئی
07:53 PM, 30 Dec, 2017