پشاور:سرحد پار سےفائرنگ کے باوجود پاک فوج دنیا کی خطرناک سرحدوں میں سے ایک پاک افغان سرحد کے 150 کلو میٹر طویل حصے کو جلد مکمل کرنے کے منصوبے پر کام کر رہی ہے جسے آئندہ برس مکمل کر لیا جائے گا۔
سیکیورٹی حکام کے مطابق پاک فوج کے ہزاروں جواب اور سیکٹروں گاڑیاں سرحد پر مختلف مقامات پر تعینات رہتی ہیں جو چترال سے لے کر جنوبی وزیرستان تک پاک افغان سرحد پر باڑ کی تنصیب کے لیے کام کر رہے ہیں۔اس منصوبے کا پہلا مرحلہ 2018 کے اختتام تک مکمل کر لیا جائے جگا جس میں 4 سو 32 کلومیٹر طویل سرحد کے انتہائی حساس مقامات پر باڑ لگا دی جائے گی۔
دوسرا مرحلہ جسے خوش کن کا نام دیا گیا ہے، میں 4 سو کلومیٹر طویل سرحد پر باڑ لگائی جائی گی اور پورے منصوبے میں 10 ارب روپے لاگت آئے گی اور یہ کام آئندہ 2 برس میں مکمل ہوگا۔