نئی دہلی:بھارت سے فرانس میں رگبی کی تربیت کے لیے غیر قانونی طور پر لے جائے جانے والے 23 بچے فرانس میں لاپتہ ہو گئے ہیں ۔
بھارت ایجنسی سنٹرل بیورو آف انویسٹیگیشن (سی بی آئی ) کے حکام نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔ تمام بچے بھارتی علاقے کپور تھلہ کے علاقائی سکول سے لے جائے گئے ۔
فرید آباد کے ٹریول ایجنٹ نے سکول سے 25 بچوں کو فرانس بجھوانے کا پروگرام بنایا اور اس خاطر ان کے والدین سے 25 سے 30 لاکھ روپے فی کس لیئے ۔ تاہم فرانس پہنچنے کے بعد ان بچوں میں سے 23 بچے غائب ہوگئے ۔ فرانس جانے والے بچوں کی عمریں 13 سے 18 سال بتائی جا رہی ہیں ۔بھارتی ایجنسی اس سارے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔