سال 2017 میں خیبر پختونخواہ خواجہ سرائوں کیلئے ناخوشگوار رہا

06:04 PM, 30 Dec, 2017


پشاور:سال 2017 خواجہ سراوں پربھاری رہا۔رواں سال سات خواجہ سراقتل جبکہ پانچ سو سے زائد تشدد کا نشانہ بنے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے صحت کی سہولیات اورخصوصی فنڈز کے وعدے بھی وفا نہ ہوسکے۔سال 2017 خیبرپختونخواکی خواجہ سرابرادری کے لئے ناخوشگواررہا۔خواجہ سراوں کیخلاف پرتشدد واقعات میں اضافہ ہوا۔سات خواجہ سرا بے دردی سے قتل کئے گئے جبکہ پانچ سے سو زائد کو مختلف واقعات میں سفاکیت کا نشانہ بنایا گیا۔

یاد رہے کہ پانچ سالوں میں صوبائی حکومت خواجہ سراں کی بہبود اورتحفظ کے لئے محض دعوے ہی کرتی رہ گئی ۔خواجہ سراوں کوجنسی تشدد کے ساتھ ساتھ بھتہ وصولی جیسی مشکلات کا بھی سامنا ہے۔

مزیدخبریں