امریکی ریاست ٹیکساس میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 2 افراد ہلاک

05:23 PM, 30 Dec, 2017

واشنگٹن:امریکی ریاست ٹیکساس میں مسلح شخص کی فائرنگ سے2 افراد ہلاک ہوگئے، بعد میں فائرنگ کرنے والے نے شخص نے خود کو گولی مارکر ہلاک کرڈالا۔


تفصیلات کے مطابق ہیوسٹن پولیس ڈپارٹمنٹ کے حکام نے بتایا کہ ایک آٹو شاپ کے سابق ملازم نے دکان پر فائرنگ کرکے دو ملازمین کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔ واقعہ کے وقت دکان میں کافی تعداد میں لوگ موجود تھے۔ پولیس فائرنگ کرنے والے شخص کی شناخت کی کوشش کی ۔فائرنگ کی وجہ معلوم نہ ہوسکی ، پولیس واقعیکی تحقیقات کررہی ہے۔

مزیدخبریں