باغ: سب ڈویژنل مجسٹریٹ باغ محمد سرورکٹاریہ نے ڈویژن ہذا کے اندر پبلک سروس گاڑیوں ٹیکسی،سوزوکی، پک اپ، ہائی ایس، جیپ وغیرہ کی فرنٹ سیٹ پردوخواتین بٹھانے پر پابندی عائد کردی ہے ۔
علاوہ ازیں پبلک سروس گاڑیوں کے مالکان ڈرائیور بیہودہ میوزک کابے دریغ استعمال کرتے ہیں جس کی وجہ سے عوام الناس کو پریشانی کے علاوہ معاشرتی برائیاں بھی جنم لیتی ہیں جس کا تدارک ضروری ہے لہذا آئند ہ کوئی بھی شخص چھوٹی پبلک سروس گاڑیوں، ٹیکسی،سوزوکی، پک اپ ہائی ایس جیپ وغیرہ کی فرنٹ سیٹ پر دوخواتین نہیں بٹھائے گا علاوہ ازیں پبلک ٹرانسپورٹ میں پرقسم کے میوزک پر بھی پابندی عائد کی جاتی ہے۔حکم ہذا کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی زیر دفعہ APC188عمل میں لائی جائے گی ۔