سعودی گرین کارڈ سے ملک کو سالانہ 10 ارب ڈالرز کا فائدہ ہو گا

سعودی گرین کارڈ سے ملک کو سالانہ 10 ارب ڈالرز کا فائدہ ہو گا

 ریاض: سعودی عرب گرین کارڈ سسٹم متعارف کروا کر سالانہ 10 ارب ڈالرز کما سکتا ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ سعودی گرین کارڈ سسٹم 2021 تک متعارف کروایا جائے گا۔

الحیات نیوزپیپر کے مطابق، گرین کارڈ حاصل کرنے والوں کو سالانہ 14200 سعودی ریال ادا کرنا ہوں گے۔ گرین کارڈ کے حصول کے بعد مندرجہ ذیل فوائد ملیں گے:

1-           غیر ملکی سعودی عرب میں اپنی پراپرٹی خرید سکیں گے

2-           کفالہ سسٹم ختم ہو جائے گا اور یہ غیر ملکی خود اپنے سپانسر ہوں گے

3-           ورکرز کو سعودی عرب میں مستقل رہائش کا حق مل جائے گا اور اقامہ کے ختم ہونے کا خوف نہیں رہے گا

4-           غیر ملکی کسی بھی سعودی پارٹنر کے بغیر کوئی بھی بزنس شروع کر سکیں گے

5-           انہیں فری میڈیکل کی سہولت دستیاب ہو گی

6-           جی او ایس آئی کی ادائیگی پر انہیں ریٹارمنٹ کے بعد پینشن بھی ملا کرے گی

7-           غیر ملکی ہر طرح کے قرضے حاصل کرنے کے مستحق ہوں گے جو کہ اس سے قبل صرف سعودی شہریوں کو ملتے تھے

مصنف کے بارے میں