عمران خان آف شور کمپنی مانتے ہیں، سپریم کورٹ انکارکردیتی ہے: مریم نواز

04:30 PM, 30 Dec, 2017

لاہور :عمران خان آف شور کمپنی مانتے ہیں، سپریم کورٹ انکارکردیتی ہے. مریم نواز شریف نے کہا کہ جس شخص کا ہاتھ زکوات اور اردگرد کے اے ٹی ایم میں ہوتا ہے اس کے لئے معیار اور ہےجبکہ نواز شریف کیلئے معیار اور رکھا گیا ہے ۔

 رہنما مسلم لیگ ن مریم نواز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن میں جو وعدہ کیا  وہ پورا کردیا۔ نوازشریف نے جو حقوق دیئے  آمر نے چھین لیے۔ آمر ڈاکہ ڈالتے ہیں جمہوری لیڈر حقوق دلاتے ہیں۔ مریم نواز  نے کہا کہ یہ کیسی نااہلی ہے جس نے  نوازشریف کے مخالفین کی نیندیں حرام کردی۔عمران خان کے بارے میں بات کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ جیسے جیسے شیر آگے بڑھے گا ویسے ویسے  رونا بڑھتا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان 4 سال سے رو رہا ہے  آگے بھی روتا ہی رہے گا۔چار سال سے رونے والا ساری زندگی روتا ہی رہے گا۔

مریم نواز نے  کہا کہ کیسا نااہل نوازشریف ہے جس کے گرد  ساری سیاست گھوم رہی ہے اور اب سارا مل گئے ہیں کہ نوازشریف کو کیسے نقصان پہنچایا جائے۔انہوں نے کہا کہ نااہلی سے نوازشریف کمزور نہیں مضبوط ہوا ہے۔جاتی امرا میں بیٹھے نوازشریف نے مخالفین کی نیندیں حرام کردیں۔

سپریم کورٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ عدالت میں گواہوں کے بیان سن کر ہنسی آتی ہے۔نوازشریف کے خلاف گواہ کھڑے کیے جاتے ہیں۔گواہوں کو پتہ نہیں ہوتا کہ  کاغذات میں کیا لکھا ہے۔جو گواہ میرے خلاف کھڑا کیا تھا اس نے کہا کہ  مریم اور نوازشریف کے اکاؤنٹس میں بے ضابطگی نہیں۔

جے آئی ٹی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ جے آئی ٹی کیسے بنی ؟ کس نے بنائی ؟عوام سب جانتے ہیں۔ہمارے کیس میں بادی النظر کی باتیں کی جاتی ہیں۔مریم نوا زنے  لیز بحالی دستاویزات حاصل کرنے والوں کو مبارکباد پیش کی ۔مریم نواز نے کہا کہ 1992 میں نواز شریف نے آپ کو گھر دیا اور آمر نے 2005 میں چھینے۔آپ کو اندازہ ہوگیا ہوگا کہ آمر آپ کے حقوق چھینتے  ہیں اور جمہوری قیادت واپس دلواتی ہے۔ 

مزیدخبریں