آرمی چیف سے مدد کی اپیل کرنے والا بچہ سی ایم ایچ لاہور منتقل

03:48 PM, 30 Dec, 2017

لاہور: دل کے مرض میں مبتلا بچے احسن کو علاج کے لیے سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا۔ احسن کو سی ایم ایچ کی ایمبولینس میں چلڈرن اسپتال سے شفٹ کیا گیا۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز لاہور کے چلڈرن اسپتال میں زیر علاج نویں جماعت کے بچے احسن نے علاج کے لیے آرمی چیف سے مدد کی اپیل کی تھی۔

کمالیہ کے رہائشی 14 سالہ احسن نے اسپتال سے ہی ویڈیو کے ذریعے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور کور کمانڈر لاہور عامر ریاض سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ نویں جماعت کا طالبعم ہے اور لاہور کے چلڈرن اسپتال میں آئی سی یو میں زیرِ علاج ہے۔

بچے کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز کے مطابق اس کا دل 20 فیصد کام کرتا ہے اور ہارٹ ٹرانسپلانٹیشن کی ضرورت ہے لہٰذ آرمی چیف اور کورکمانڈر لاہور اس کی مدد کریں۔ بچے کی اپیل کے بعد کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے اسپتال میں احسن سے ملاقات کی تھی۔ انہوں نے بچے کو گلدستہ پیش کیا اور اس کی جلد صحتیابی کی دعا بھی کی تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں