ریاض: قانونی مشیر بندر المحرج نے سعودی سربرآوردہ علماءبورڈ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایسے ڈرائیوروں کی بابت قتل عمد شروع کرنے کے جرم کا فتویٰ جاری کریں جو نشہ آور اشیاءاستعمال کرکے ڈرائیونگ کررہا ہو یا ٹائر اسکریچنگ کا شوق کررہا ہو۔
قانونی مشیر نے سربرآوردہ علماءبورڈ کو توجہ دلائی کہ 1401-1402ھ میں بورڈ نے منشیات کی اسمگلنگ کو جرم قرار دیا تھا اور اسے قتل کی حد کا سزا وار قرار دیا تھا۔ اسی تناظر میں نشہ آوراشیاءاستعمال کرنے والے ڈرائیور کو قتل عمد شروع کرنے کے جرم کا مرتکب قرار دیا جانا ضروری ہے۔