سانحہ بلدیہ ٹاؤن، رحمان بھولا اعترافی بیان سے مکر گیا

02:51 PM, 30 Dec, 2017

کراچی:کراچی میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں سانحہ بلدیہ ٹاؤن سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران واقعے کے مرکزی ملزم رحمان بھولا نے ملزم رضوان قریشی کی جے آئی ٹی کی نقل حاصل کرنے کیلئے درخواست دے دی۔ جس میں کہا گیا ہے کہ اس نے دفعہ 164 کے تحت کوئی بیان ریکارڈ نہیں کرایا اور عدالت میں پیش کیا گیا بیان زبردستی لیا گیا ہے۔

سماعت کے دوران ایم کیو ایم رہنما رؤف صدیقی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔ کیس کی مزید سماعت 3 جنوری کو ہو گی۔یاد رہے کہ رحمان بھولا کو پولیس نے واقعے کا مرکزی ملزم قرار دیا تھا اور اسے انٹر پول کی مدد سے پاکستان لایا گیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں