کراچی:کراچی ٹریفک پولیس کا نیا کارنامہ سامنے آگیا ہے تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس اہلکاروں نے جناح ہسپتال میں بیٹے کے علاج کے لئے آئے شخص کی موٹر سائیکل اٹھالی۔ غریب شخص منتیں کرتا رہا لیکن ٹریفک پولیس نے ایک نہ سنی۔
کینٹ ٹریفک پولیس چوکی کے باہر غریب شہری اپنے بیمار بچے کے ساتھ ٹریفک پولیس کے نا مناسب رویے پر آنسو بہاتے ہوئے بتایا کہ وہ جناح ہسپتال اپنے بچے کو علاج کے لیے لے کر گیا تھا اور ٹریفک پولیس نے موٹر سائیکل اٹھالی، غربت میں بچے کا علاج کرواو¿ں یا ٹریفک پولیس والوں کو پیسے دوں۔ ٹریفک پولیس کو غریب باپ کے آنسو تو نہ دیکھے، مگر لال رنگ والے دو نوٹ ضرور مل گئے۔
اس معاملے میں اہلکار سے جب پوچھا گیا تو اس نے جواب دیا کہ ٹریفک پولیس کا جب جی چاہتا ہے آکر موٹرسائیکلیں اٹھا لے جاتے ہیں۔