ماڈل ٹاؤن شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، مصطفیٰ کمال

01:22 PM, 30 Dec, 2017

لاہور: چیئرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفی کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سانحہ ماڈل ٹاون میں 14 شہری شہید کیے گئے ہم مظلوموں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ذمہ داران کیخلاف قانون فوری حرکت میں آنا چاہئے۔ انہوں نے کہا ماڈل ٹاؤن شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا کیونکہ ظلم پر خاموش رہنے والا بھی ظالم ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا باقر نجفی کی رپورٹ نے سب کھول دیا اور جن پر ظلم ہوا ان سے اظہار یکجہتی کیلئے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا آگے کیا کرنا ہے اس کا اے پی سی میں طے کرینگے۔ جتنا مذاق ملک سے ہونا تھا ہو گیا اس کا خمیازہ بھگت رہے ہیں اور ایسے مذاق ہوتے رہے تو اللہ پاکستان پر رحم کرے۔

مصطفی کمال نے کہا کراچی میں نیا سورج طلوع ہوا ہے اور انتخابات میں کسی سے اتحاد کر کے حصہ نہیں لیں گے جبکہ ہمارا اتحاد کسی سے بنا تو انتخابات کے بعد بنے گا۔ ان کا کہنا تھا کراچی پاکستان کا دل ہے اور کراچی چلے گا تو پاکستان چلے گا کیونکہ کراچی پر برسوں سے "را" کے ایجنٹ کا قبضہ تھا۔  را کے ایجنٹ ایم پی ایز اور ایم این ایز کی شکل میں موجود ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں