حضرت نظام الدین اولیا کا عرس، بھارت پاکستانیوں کو ویزہ دینے سے انکاری

11:46 AM, 30 Dec, 2017

لاہور: ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت نے حضرت نظام الدین اولیا کے عرس میں شرکت کے خواہش مند پاکستانی زائرین کو ویزے جاری کرنے سے انکار ک ردیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ بھارت نے آخری لمحے پر زائرین کو ویزے جاری کرنے سے انکار کیا جبکہ بھارت کا یہ اقدام باعث افسوس اور معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ویزے جاری نہ کرنا 1974 کے مذہبی سیاحت کے باہمی پروٹوکول کی خلاف ورزی ہے ایسے اقدامات باہمی معاہدوں کے ساتھ مذہبی حقوق کی خلاف ورزیاں ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان نے گرو ارجن دیو اور مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی پرخ صوصی ٹرین کی پیشکش کی تھی۔ بھارتی جواب میں تاخیر سے ہزاروں سکھ یاتری پاکستان آنے سے محروم ہوئے۔ بھارت پہلے بھی گرو ارجن دیو، مہاراجہ رنجیت سنگھ کی تقریبات سے متعلق ایسا کر چکا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی اہلخانہ سے ملاقات کے بعد بھارت نے پاکستان کی انسانی ہمدردی کے اس اقدام کے جواب میں ہرزہ سرائی شروع ک ردی ہے جس سے دو طرفہ تعلقات مزید خراب ہو گئے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں