مریم نسیم خان نے حرام تصاویر شئیر کرنے سے پہلے حلال افراد کو خبردار کر دیا

11:25 AM, 30 Dec, 2017

لاہور:پاکستان کی ویٹ لفٹر مریم نسیم نے آسٹریلیا میں 57 کلوگرام کیٹگری میں چاندی کا تمغہ جیت کر قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا تھا۔ لیکن مریم کی ویٹ لفٹنگ کی تصاویر کے باعث ان کے مداحوں نے ان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مریم نے اسلامی قدروں کوپامال کیا ہے۔ بطور مسلمان مریم کو ایسے مقابلے میں اپنے جسم کو ڈھانپ کر شمولیت اخیتار کرنی چاہیے تھی۔لیکن مریم نے ایسا نہ کر کے مسلمانوں کا سر شرم سے جھکا دیا ہے۔


مریم نے لوگوں کی تنقید کا جواب دینے کیلئے انوکھا انداز اپنایا ۔ انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر پوسٹ شئیر کی جس میں لکھا تھا کہ

ّّ"میری اگلی چند پوسٹ حرام ہیں  اور حلال افراد ان کو دیکھنے سے گریز کریں"۔

اس کے بعد مریم نے اپنی جم کی تصاویر شئیر کیں اور کہا کہ کیا یہ حرام تصاویر نہیں ہے؟

مریم نے تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ میں نے یہ حرام پوسٹ لگانے سے پہلے آگاہ کیا تھا کہ اس پوسٹ کو نہ دیکھا جائے لیکن پھر بھی آپ نے نہ صرف اس پوسٹ کو دیکھابلکہ مجھے تنقید کا نشانہ بھی بنا یا۔مریم نے مزید یہ بھی کہا کہ آپ اپنی تنقید کو اپنے پاس رکھیں مجھے آپ کی تنقید سے کوئی فر ق نہیں پڑتا۔

یاد رہے کہ مریم نسیم اپنی تعلیم مکمل کرنے کے لیے آسٹریلیا گئی تھیں جہاں قیام کے دوران انہیں ویٹ لفٹنگ کا شوق پیدا ہوا ،مریم نے پہلے ویٹ لفٹنگ کو وزن کم کرنے کے لیے شروع کیا تاہم انہیں جلد ہی احساس ہوگیا کہ وہ اس سے کچھ زیادہ چاہتی ہیں اور یونیورسٹی آف کینبرا میں تعلیم حاصل کرنے کے دوران انہوں نے ویٹ لفٹنگ کو بطور پروفیشن اپنا لیا ، انہوں نے جلد ہی میلبورن میں ہونے والے ایک ویٹ لفٹنگ مقابلے کی 57کلو کیٹگری میں چاندی کا تمغہ حاصل کر کے پاکستان کا سر فخر سے بلند کر دیا تھا۔

مزیدخبریں