ممبئی: معروف بھارتی اداکارہ ودیا بالن نے نجی زندگی پر کر ئیر کوترجیح دے دی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ نے کہا کہ میرے پاس ماں بنے کیلئے وقت نہیں ہے ۔ ابھی میری تمام تر توجہ کا مرکز میرا کام ہے ۔ودیا بالن نے کہاکہ میری فلمیں میرے بچے ہیں اور میرے 20بچے ہو چکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ودیا بالن 1جنوری کو 40سال کی ہو جائیں گی اور انہوں نے کہا ہے کہ وہ اپنی سالگرہ کو خاص طریقے سے منائیں گی۔
یاد رہے کہ ودیا بالن بھارتی فلم انڈسٹری کی نامور اداکارہ ہیں رواں سال اداکارہ فلم انڈسٹری میں چھاپ چھوڑنے میں ناکام رہی ہیں ۔ ان کی فلم "تمہاری سلو"نہ صرف باکس آفس پر ناکام رہی بلکہ ان کے مداحوں نے اداکارہ کی کارکردگی پر ان کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔