لاڑکانہ :مسافر بس الٹنے سے دو افراد جاں بحق، متعدد زخمی

لاڑکانہ :مسافر بس الٹنے سے دو افراد جاں بحق، متعدد زخمی

لاڑکانہ میں تیز رفتار بس الٹ گئی جس کے باعث دو افراد جاں بحق جبکہ 22زخمی ہو گئے ۔

میڈ یا رپورٹس کے مطابق لاڑکانہ کے علاقے رتو ڈیرو کے قریب کیوائی کے مقام پر تیز رفتار مسافر کوچ ڈرائیور سے بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری جس کے باعث 2جاں بحق جبکہ 22شدید زخمی ہو گئے ۔

زخمیوں کو قریبی ہسپتال میں منتقل کیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے ۔