مذاکرات ناکام، حمید الدین سیالوی رانا ثنا ﷲ کے استعفیٰ پر ڈٹ گئے

09:28 AM, 30 Dec, 2017

لاہور: وزیرِ اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی 2 رکنی کمیٹی کے پیر آف سیال حمید الدین سیالوی سے مذاکرات ناکام ہو گئے۔ خواجہ حمید الدین سیالوی صوبائی وزیر قانون رانا ثنا ﷲ کے استعفیٰ پر ڈٹ گئے۔

ذرائع کے مطابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے پیر امیر الحسنات اور غلام محمد سیالوی کو مذاکرات کا ٹاسک دیا تھا۔ دو رکنی کمیٹی رانا ثنا ﷲ کے استعفیٰ کے علاوہ ان کی ہر شرط پوری کرنے کو تیار تھی لیکن حمید الدین سیالوی اپنے موقف پر قائم رہے۔

پیر حمیدالدین کا کہنا تھا کہ رانا ثنا اللہ کے استعفی کے علاوہ کوئی بھی آپشن قبول نہیں۔ پیر آف سیال شریف نے کمیٹی کو وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی ان سے ملاقات کے وعدہ پورا نہ کرنے پر بھی شکوہ کیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں