ریاض : وزارت محنت و سماجی بہبود نے کہا کہ مصری دستاویز پر سعودی عرب آنے والے میانما(برما) ترکستان ،فلسطینی،مقیم بلوچی کے شہری 400 ریال ماہانہ فیس سے مستثنیٰ ہیں بیشک کمپنی میں سعودیوں سے زیادہ غیر ملکی ملازم ہی کیوں نہ ہوں۔
وزارت محنت نےکہ کیا مصری دستاویز پر موجود فلسطینی ماہانہ 400 ریال والی فیس سے مستثنیٰ ہیں یا نہیں؟ وزارت نے جواب دیاکہ فلسطینیوں سے ماہانہ فیس نہیں لی جائے گی۔
یہ بھی کھا کہ سعودی شوہر کی غیر ملکی بیوی ، سعودی خاتون کی غیر ملکی اولاد ،سعودی خاتون کے غیرملکی شوہر ،سے بھی فیس نہیں لی جائے گی۔ مزید کہا کہ ایک تا پانچ نمبر کی سرگرمیوں سے منسلک کارکنان، گھریلو ملازم،جی سی سی ممالک کے باشندوں ، جزوقتی محنتانے پر عملہ فراہم کرنے والی ایجنسیوں کے کارکنان ، مستثنیٰ ممالک کے شہریوں سے بھی ماہانہ فیس نہیں لی جائے گی۔