قطر القاعدہ کو بھی اسلحہ اور نقد رقم فراہم کرتا رہا ہے: لیبیا

08:28 AM, 30 Dec, 2017

لیبیا : لیبیا کی فوج نے کہا ہے کہ ہمارے پاس القاعدہ اور قطر کے درمیان روابط کے ثبوت ریکارڈنگزمیں موجود ہیں، قطر القاعدہ کی اسلحے اور رقوم سے مدد کرتا رہا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق لیبیا کی مسلح افواج کے ترجمان کرنل احمد المسماری کا کہناتھا کہ ان ریکارڈنگز سے اس بات کی تصدیق ہوگئی ہے کہ قطر القاعدہ کو لیبیائی فوج کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے اسلحہ اور رقوم مہیا کرتا رہا ہے۔

المسماری نے کہا کہ ان ریکارڈنگز سے یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ لیبیا کے دوسرے بڑے شہر بن غازی میں القاعدہ کی باقیات کے خلاف لڑنے والے فوجیوں کو نامعلوم افراد گمراہ کرتے رہے تھے اور وہ انھیں یہ کہتے رہے تھے کہ وہ اپنے پا ؤ ں پر کھڑے رہیں ، مزاحمت کریں اور وہ ان کی مدد کریں گے۔انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ درنہ شہر میں موجود لوگوں کو ہم نے یہ بتایا تھا کہ قطر کے ساتھ براہ راست معاملہ کرنے والے یہ چودہ نام آپ کی کوئی مدد نہیں کریں گے۔

مزیدخبریں