اسلام آباد: وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے ٹیلی فون کیا اور پاکستانی معیشت میں بہتری پر حکومتی کاوشوں کو سراہا۔وزیر خزانہ نے پاکستانی معیشت میں ہونے والی مثبت تبدیلیوں سے انہیں آگاہ کیا اور کہا کہ چھوٹے اہداف کے حصول کے بعد مستحکم معیشت کی طرف بڑھ رہے ہیں۔پاکستان کی معیشت تمام اعشاریوں میں تین سال میں مثبت تبدیلی آئی ہے،میڈیا رپورٹ کے مطابق جان کیری نے پاکستانی معیشت کی بحالی پر وزیر خزانہ کو مبارکباد دی ۔جان کیری نے کہا کہ صدر عالمی بینک نے سندھ طاس معاہدے پربھارت کے خلاف شکایت سے آگاہ کیا ہے امریکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان پانی کے مسائل پر پر امن اور بہتر انداز میں حل کا خواہش مند ہیں.
وزیر خزانہ نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ عالمی معاہدہ ہے۔عالمی بینک اس بات کو یقینی بنائے بھارت معاہدے کے احترام کرے ۔اسحاق ڈار نے کہا کہ لاکھوں پاکستانیوں کے پانی پر حق کا تحفظ کیا جاناچاہیے۔انہوں نے کہا کہ ثالثی عدالت ایک قانونی ضرورت ہے عالمی بینک کی ذمہ داری ہے کہ وہ ثالثی عدالت کا چیئرمین مقرر کرے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ اس مسئلے پر پاکستان کی قانونی پوزیشن پر امریکی حمایت کو قدر کی نگاہ سے دیکھیں گے جان کیری نے کہا کہ اسحاق ڈٰار سے اس وقت کا تعلق ہے جب وہ سینٹ میں اپوزیشن لیڈر تھے جبکہ وزیر خزانہ نے کہا کہ جان کیری سے کئی سالوں پر محیط تعلق ہے وہ پاکستان کے حمایتی اور دوست ہیں۔وزیر خزانہ نے جان کیری کو مشرق وسطیٰ اور فلسطینیوں کے حقوق کے لیے بیان پر مبارکباد دی۔