بیجنگ : آپ نے آکوپنکچر کا نام تو سن رکھا ہوگا لیکن ’الیکٹروآکوپنکچر ‘شائد نئی چیز ہو۔چین ہی میں ایجاد کئے گئے اس طریقہ علاج میں جلد میں سوئی لگاکر کرنٹ گزارا جاتا ہے اوراس کی مددسے پاخانہ آتا ہے اور قبض دور ہوجاتی ہے۔قبض کو ’ام الامراض‘ بھی کہا جاتا ہے اوراس کی وجہ سے انسان دیگر خطرناک بیماریوں کا شکار ہونے لگتا ہے۔کچھ لوگ تو ادویات کے استعمال کی وجہ سے پیچیدہ مسائل کا شکار ہوجاتے ہیں لیکن اب چین نے ایک بار پھر ایسا طریقہ متعارف کروادیا ہے جس میں بغیر دوائی کھائے قبض کھولی جاسکے گی۔
چین میں کی گئی ایک تحقیق میں تین میں سے ایک شخص کی قبض دورہوئی۔تحقیق کار کاکہناہے کہ اس کرنٹ کی وجہ گسے انتڑیوں کی حرکت بڑھتی ہے جس کی وجہ سے قبض دور ہوجاتی ہے۔ دوسرے گروپ میں لوگوں کو جعلدوائی دی گئی اور ان میں قبض دورہونے کی شرح صرف12فیصد تھی۔