آنکھوں کے گرد حلقوں اور چہرے پر جھریوں کے نشانات سے فوری نجات پانے کا بہترین قدرتی نسخہ

خواتین کو آنکھوں کے گرد حلقوں کا مسئلہ رہتا ہے جبکہ مردوں کو جھریوں ی موجودگی اچھی نہیں لگتی۔

08:57 PM, 30 Dec, 2016

لندن:  خواتین کو آنکھوں کے گرد حلقوں کا مسئلہ رہتا ہے جبکہ مردوں کو جھریوں ی موجودگی اچھی نہیں لگتی۔اس مقصد کے لئے لوگ کئی طرح کی کریمیں استعمال کرتے ہیں اوربعض اوقات فائدہ ہونے کی بجائے نقصان ہوجاتا ہے۔آئیے آپ کو ایک ایسا طریقہ بتاتے ہیں جس پر عمل کرکے آپ ان مسائل پر قابوپاسکتے ہیں اور اس کریم کاکوئی سائیڈ ایفکٹ بھی نہیں۔
اجزا
ایک چمچ ناریل کا تیل
دو کیپسول وٹامن ای
دو قطرے صعتر(thyme)کا تیل
بنانے کا طریقہ: تمام اجزاءکو ایک پیالے میں ڈال کر یکجان کرلیںاور اس کریم کو فریج میں رکھیں۔رات کو سونے سے دوگھنٹے قبل تھوڑی سی کریم لیں اور آنکھوں کے نیچے مساج کریں۔یہ نسخہ باقاعدگی کے ساتھ استعمال کرنے سے آنکھوں کے گرد حلقے ختم ہوں گے اور ساتھ ہی جلد تروتازہ رہے گی۔

مزیدخبریں