استاد کی اپنی طالبہ کے ساتھ ایسی وحشت ناک حرکت کہ سب جان کر توبہ توبہ کر لیں گے

08:20 PM, 30 Dec, 2016

نیوویب ڈیسک

اٹک: استادجسے روحانی باپ کا درجہ حاصل ہے اس نے ہی اپنی طالبہ کو  اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔

یہ وحشت ناک حرکت خیبرپختونخوا کے ضلع اٹک میں استاد نے کی جس پر استاد اور اس کے ساتھی سکول کے چوکیدار کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی گئی ۔ 

ایبٹ آبا دکے نواحی گاوں کی طالبہ کو تعلیمی ادارے میں سکول ٹیچر اور چوکیدار نے مبینہ طورپر بدفعلی کا نشانہ بناڈالاجس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کو حراست میں لے لیا جبکہ دوسرے کی تلاش جاری ہے۔

متاثرہ لڑکی نے ڈونگاگلی پولیس کو بتایاکہ وہ نوشہرہ میںگورنمنٹ مڈل سکول ٹلپہ میں ساتویں جماعت کی طالبہ ہے ، چند دن قبل اسلامیات کے ٹیچر نے اسے مبینہ طورپر ایک کاپی دکھانے کے لیے خالی کلاس روم میں بلایااور جب وہ کلاس روم میں داخل ہوئی تو سکول ٹیچر ہاشم اور چوکیدار نے اندر سے دروازہ بند کرلیا اور شام تک کلاس روم میں ہی رکھا اوروالدین سمیت کسی کواس بدفعلی کے بارے میں نہ بتانے کے وعدے پر جانے کی اجازت دی ۔

رپورٹس کے مطابق جب طالبہ گھر پہنچی تو اس کی حالت غیرتھی جس کا اندازہ ہونے پر والدین نے اس سے استفسار کیا کہ جوکچھ بھی ہواہے ، بتادیں۔ لڑکی کے انکشاف پر والدین کے پیروں تلے سے زمین نکل گئی لیکن اُنہوں نے مقامی عمائدین سے رابطہ کیاجنہوں نے تجویز دی کہ فیملی کو پولیس کی مداخلت سے گریزکرناچاہیے تاہم جب لڑکی کی حالت مزید بگڑی تو متاثرہ لڑکی کے والد نے پولیس کو معاملے سے آگاہ کردیا۔

مزیدخبریں