چیف جسٹس انور ظہیر جمالی اپنے عہدے سے سبکدوش ہو گئے

05:13 PM, 30 Dec, 2016

اسلام آباد :  چیف جسٹس انور ظہیر جمالی آج  کو اپنے عہدے سے سبکدوش ہو گئے جبکہ نامزد چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کل اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ ملک کے 25ویں نامزد چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہو گی صدر مملکت ممنون حسین ان سے عہدے کا حلف لیں گے۔ تقریب میں عدالت عظمیٰ کے ججز سرکاری افسران، اٹارنی جنرل اور دیگر سیاسی رہنما شرکت کریں گے۔یاد رہے کہ 7دسمبرکوصدر مملکت ممنون حسین نے سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس میاں ثاقب نثار کونیا چیف جسٹس آف پاکستان مقرر کرنے کی منظوری دی تھی اوروزارت قانون و انصاف نے جسٹس ثاقب نثار کی بطور چیف جسٹس تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا۔۔یادرہے کہ سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس انورظہیر جمالی 30 دسمبر 2016ء کو اپنے عہدے سے سبکدوش ہوگئے۔

ان کی جگہ جسٹس ثاقب نثار نے یہ عہدہ سنبھالاہے ۔وہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے 25 ویں چیف جسٹس ہیں ۔جسٹس ثاقب نثار 18 جنوری 1954 میں لاہور میں پیدا ہوئے اور انہوں نے پنجاب یونیورسٹی سے اپنی قانون کے ڈگری حاصل کی۔۔واضح رہے کہ انور ظہیر جمالی نے گزشتہ برس ستمبر میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔جسٹس انور ظہیر جمالی نے پاکستان کے 24 ویں چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا اور وہ ایک سال 4 ماہ تک چیف جسٹس کے عہدے پر فائز رہے۔جسٹس انور ظہیر جمالی کا تعلق مشہور صوفی بزرگ حضرت قطب جمال الدین احمد حسنوئی کے گھرانے سے ہے جو پنجاب کے مشہور صوفی بزرگ بابا فرید الدین گنج شکر کے خلیفہ بھی تھے.چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کے والدین قیام پاکستان کے وقت 1947 میں ہندوستان کے شہر جے پور سے ہجرت کرکے پاکستان آئے، وہ 31 دسمبر 1951 کو حیدر آباد میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے تجارت اور قانون میں بالتریب 1971 اور 1973 میں سندھ یونیورسٹی سے گریجویشن کی ڈگریاں حاصل کیں۔جسٹس انور ظہیر جمالی چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ بھی رہ چکے ہیں.

مزیدخبریں