لاہور : سابق گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ عوام رابطہ مہم کر پشن کے خلاف عوام کو حقائق سے آگاہ کر نے کیلئے ہوگی 'ہم جمہو ریت 'آئین اور پار لیمنٹ نہیں کر پشن کے خلاف عوامی عدالت میں جا رہے ہیں 'تحر یک انصاف کرپشن کے خلاف تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لیکر چلنے کی حامی ہے کیونکہ کر پشن کا خاتمہ کل نہیں آج ہی ہونا ملک اور قوم کے مفاد میں ہوگا ۔ سابق گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ حکمران اپنی کر پشن اور لوٹ مار کی دولت بچانے کیلئے ادارے تباہ کر رہی ہے اور حکمران ملک کیلئے ہر لحاظ سے بوجھ بن چکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی تمام پالیساں مکمل ناکام ہو چکی ہیں پاکستان قرضوں کی دلدل میں پھنس رہا ہے حکمران اسی طرح قرضے لیتے رہے تو ملک کا کوئی مستقبل نہیں رہے گا۔انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف نے کر پشن کے خلاف ہمیشہ تمام جماعتوں کو ساتھ لیکر چلنے کی بات کی ہے کیونکہ کر پشن کے خاتمے سے ہی ملک میں مہنگائی بے روز گاری اور لوڈشیڈ نگ سمیت دیگر مسائل کا خاتمہ ہوگا اور ملک حقیقی معنوں میں ترقی کی راہ گامزن ہوگا ۔