امریکی اسٹار پلیئرسرینا ولیمز نے جیون ساتھی ڈھونڈ لیا

11:59 AM, 30 Dec, 2016

نیوویب ڈیسک

ٹینس کی دنیا میں بے شمار ریکارڈ اپنے نام کرنیوالے امریکی اسٹار پلئیر سرینا ولیمز نے اپنا جیون ساتھی ڈھونڈ لیا ۔ ٹینس اسٹار نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ریڈٹ کے شریک بانی ایلیکس اوہینین کے ساتھ اپنی منگنی کی تصدیق کر دی ۔

سرینا ولیمز نے سوشل میڈیا کی معروف کمپنی ریڈٹ کے شریک بانی ایلیکس Ohanianکو اپنا جیون ساتھی چن لیا ہے، جس کا اعلان انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ریڈٹ پر ایک رومانوی نظم کی صورت میں کیا۔ انہوں بتایا کہ ایک دن کچھ تاخیر سے جب وہ گھر پہنچی تو ایلیکس نے ان کا سامان پیک کر رکھا تھا، جو انہیں روم لے گئے، جہاں ایلیکس سے ان کی پہلی ملاقات ہوئی تھی ، وہاں ایلیکس نے گھٹنوں کے بل بیٹھ کر ان کو شادی کی پیش کش کی، جو انہوں نے قبول کرلی۔

اگرچہ سرینا اور اوہینین نے سوشل میڈیا پر اس سے قبل اپنے تعلق کے حوالے سے کبھی کچھ نہیں کہا ،،،تاہم گذشتہ ایک برس سے یہ افواہیں گردش میں تھیں کہ شاید ان دونوں کا رومانوی تعلق ہے۔
ایک سال ہونے کو ہے کہ سرینا ولیمز نے ومبلڈن میں سنگلز کا ٹائٹل ساتویں بار جیتا ہے اور یہ گرینڈ سلم میں ان کا 22واں سنگل ٹائٹل تھا لیکن وہ عالمی نمبر کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آ چکیں ہیں۔
nat

مزیدخبریں