محکمہ برقیات کی کوتاہی کی وجہ سے ہم عوام کا سامنا کرنے پر مجبور ہیں،ڈی سی ہنزہ

10:50 AM, 30 Dec, 2016

ہنزہ : ڈی سی ہنزہ کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کے زیر صدارت ضلعی سربراہان اجلاس منعقد ہوا جسمیںاسسٹنٹ کمشنر ہنزہ شہریار خان تحصیلداروں کے علاوہ محکمہ صحت، تعلیم، برقیات، تعمیرات، ایل جی اینڈ آر ڈی کے نمائیدوں نے شرکت کی اس موقع پر ضلعی سربراہان نے پنی اپنی محکموں کے بارے میں ڈی سی ہنزہ کو آگاہ کیا۔ اجلاس میں خصوصی طور پر ہنزہ میں بجلی کی بڑھتی ہوئی لوڈ شیڈنگ زیر بحث ہوئی۔

ایکسئن واٹر اینڈ پاور کو ڈی سی ہنزہ نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہنزہ کے عوام کو معلوم ہے کہ ہنزہ میں بجلی کی منصوبے نہ ہونے کے برابر ہے مگر اس وقت جن مشینوں سے بجلی عوام کو فراہم ہونی چاہیے اس میں بھی محکمہ برقیات کوتاہی کر رہی ہے جس کے لئے ہمیں عوام کے سامنا کرنے پر مجبورہے اجلاس میں فیصلہ کیا کہ ہنزہ میں اس وقت جو بھی بجلی ہے اس کو منصفانہ طریقے سے عوام کو ملے تاکہ عوام مطمین ہو جائے اس کے لئے ضلعی سطح پر مجسٹریٹ کے زیرنگرانی کمیٹی بنایا گیا جو کہ روزانہ کے بنیاد پرت سپیشل لائینوں کے خلاف کریک ڈاون کیا جائے گا تاکہ عوام کو یکساں بجلی مل سکے جبکہ دوسری جانب مسگر ، حسن آباد اور مایون کے پاور منصوبوں پر کام کو تیز رفتاری سے کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

مسگر پاور منصونہ انشاللہ مئی 2017میں افتتاح کر دیا جائے گا جس کے لئے ہنزہ کے علاقے سوست اور ڈورکھن میں پڑی مشنری کو ہنگامی بنیاد پر مسگر منتقل کیا جائے تاکہ مشینوں کی فیٹنگ برقت ہوسکے۔ اجلاس میں ہنزہ کے مختلف علاقوں میں ڈسپنسری ، ہسپتال ، تعلیمی ادارے، لنک رابطہ سٹرکوں کی مرمت اور توسیع کے علاوہ ٹریفک کے متعلق کام کرنے کے لئے اجلاس میں فیصلے کر لئے گئے

مزیدخبریں