حکومت ٹھیکوں کی بندر بانٹ میں مصروف عمل ہے، فتح اللہ

10:48 AM, 30 Dec, 2016

گلگت:تحریک انصاف گلگت بلتستان کے ڈپٹی آرگنائزر فتح اللہ خان نے کہا ہے کہ صوبائی کابینہ کا عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے ملازمتوں اورٹھیکوں کی بندر بانٹ کرنے میں مصروف عمل ہے ، گلگت بلتستان میں ون مین شو ہے صوبائی وزراء کابینہ اجلاس سمیت ہر فورم پر وزیراعلیٰ کے سامنے چپ رہتے ہیں اور چند نوکریوں اور ملازمتوں کے خاطر یہ لوگ خاموش ہو کر ہر غلط فیصلے میںبھی ہاں میں ہاں ملاتے ہیں۔

انہوں نے بدھ کے روز مقامی ہوٹل میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان بھرمیں تاریخ کی بد ترین بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے اس کے متعلقہ وزیراس حوالے سے بات کرنے کے لئے تیار ہی نہیں ہے اس کے برعکس وزیراعلیٰ کی حکم نامہ کے مطابق دوسرے اداروں کے وزیر بجلی لوڈشیڈنگ کے حوالے سے بیانات دے کر عوام کے سامنے دعوے کررہے ہیں لیکن کوئی عملی کام نظر نہیں آرہاہے ۔

انہوں نے چلاس میں KIUکا کیمپس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دیامر کے عوام میںتعلیمی لہذ سے شعور اجاگر ہوچکا ہے اور ان کے مطالبہ کو وقت زائع کئے بغیر من و عن تسلیم کرکے دیامر یونیورسٹی کیمپس میں اس سال سے ہی داخلوں کا اعلان کرواکے کاسو ں کا آغاز کیا جائے تاکہ ان کی محرومیوں کم ہو جائے ۔

فتح اللہ خان نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان ملک اور 20کروڈ عوام کے مخلص لیڈر ہیں جو ملک کی غریب اور پسے ہوئے طبقے کی آواز بنے ہوئے ہیں ۔

عوام کے حقوق کی ترجمانی PTIاور عمران خان ہی کرسکتے ہیں جو ملک کی لوٹرے اور کرپٹ حکمرانوں کے آگے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنے ہیں ،ن لیگ اور پیپلزپارٹی ایک ہی سکے کے دو روخ ہیں ،نواز شریف اور آصف زرداری ایک دوسرے کی کرپشن پر پردہ دالنے اور عوام کا پیسہ لوٹنے میں مصروف ہیں ۔

70سال بعد اس قوم کو عمران خان جیسے لیڈر اور سچھے لیڈر ملا ہے جو اس ملک کو آزاد اور خود مختار ملک بنا سکتے ہیں ،2018پاکستان تحریک انصاف کا سال ہوگا ،ملک سے مک مکا کی سیاست کا خاتمہ ہوگا اور عوام دوست پالیسی کی حکومت ہوگی

مزیدخبریں