پونا: بھارتی شہر پونے میں واقع ایک بیکری میں آگ لگنے سے 6ملازم ہلاک ہو گئے ۔مہاراشٹر کے شہر پونے میں واقع ”بیکس اینڈ کیکس “ بیکری کے گراﺅنڈ فلور میں اچانک آگ بھڑ ک اٹھی جس سے 6ملازمین جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔کثیر المنزلہ بیکری کے گراﺅنڈ فلور میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری بیکری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔دکان بند ہونے کے بعد ملازمین اند ر ہی سوئے ہوئے تھے جبکہ مالک نے باہر سے تالہ لگا رکھا تھا جس سے ملازمین باہر بھی نہیں نکل سکے اور سانس گھٹنے کی وجہ سے ہلاک ہو گئے ۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔