2ہفتوں میں رانوں اور ہپ کی چربی کم کریں

2ہفتوں میں رانوں اور ہپ کی چربی کم کریں

اسلام آباد: رانیں اور ہپ وزن کم کرنے کے لحاظ سے جسم کے سب سے مشکل حصے تصور کیئے جاتے ہیں۔ جسم کی ان جگہوں کا وزن بے حد جلدی بڑھ بھی جاتا ہے اور گھٹنے میں بہت وقت لگاتا ہے ۔ اگر آپ 2ہفتوں میں رانوں اور ہپ سے چربی کم اور جسم کو شیپ میں لانا چاہتے ہیں تو یہ ٹوٹکے اپنائیں۔ ہمیں امید ہے ان نسخوں سے آپ جلد وزن کم کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے ۔

کارڈیو

باقائدگی سے ورزش وزن کم کرنے کا سب سے بنیادی اصول ہے چند کارڈیو ورزشیں ایسی ہیں جن سے رانوں اور ہپ سے وزن جلدی کم ہوتا ہے ۔ اگر آپ کے پاس اسٹیشنری بائیک یا ٹریڈ مل ہے تو دو ہفتوں تک روزآنہ 30سے40منٹ تک ورک آؤٹ کریں ۔

ایروبک

اس ورزش سے نہ صرف رانوں اور ہپ کا بلکہ پورے جسم کا وزن تیزی سے گھٹتا ہے اور باڈی شیپ میں آجاتی ہے ۔ سیڑھیاں چڑھنا اترنا بھی ایک طرح کی ایروبک ورزش ہے ۔ اس سے آپ کی کمر سیدھی ہوتی ہے اور ٹانگوں خصوصاً رانوں کی چربی گھلتی ہے ۔تیز چہل قدمی اور سائکلنگ بھی ایروبک ورزش کا بہترین متبادل ہے ۔

سیب کا سرکہ

سیب کا سرکہ جسے انگریزی میں ایپل سائڈر ونیگر بھی کہتے ہیں جسم کا فیٹ تیزی سے گھٹاتا ہے ۔ اس کے علاوہ اس میں پوٹاشیئم ، میگنیشیم اور کیلشیم بھی کثیر تعداد میں موجود ہوتا ہے ۔
*تین حصے سرکے میں ایک حصہ زیتون یا ناریل کا تیل ملائیں ۔ اس سے رانوں اور اور ہپ کا 10منٹ تک مساج کریں ۔ 30منٹ تک لگے رہنے دیں ۔ پھر پانی سے دھو دیں ۔ اس عمل کو دن میں دو با ر دو ہفتے تک دہرائیں ۔
*2چھوٹے چمچ سیب کے سرکے میں تھوڑا سا شہد ملائیں اور اسے ایک گلاس ہلکے گرم پانی میں ملا لیں ۔ اسے روزانہ نہار منہ پئیں ۔

ناریل کا تیل

ناریل کے تیل میں موجود فیٹی ایسڈ جلد میں آسانی سے جذب ہو جاتا ہے اور جسم میں موجود چربی کو انرجی میں تبدیل کر دیتا ہے ۔
*رانوں اور ہپ کا ناریل کے تیل سے روزانہ دن میں دو بار 10منٹ تک مساج کریں ۔
*کھانا پکانے میں بھی ایکسٹرا ورجن ناریل کے تیل کا استعمال کریں ۔

کافی

کافی میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس اور کیفین جلد کو ٹائٹ کرتے ہیں ۔ اس سے جسم کی چربی کی گردش بڑھتی ہے جس سے وہ جلدی گھلتی ہے ۔
1۔ ایک چھوٹا چمچ کافی لیں۔
2۔اس میں تھوڑا شہد ملائیں اور پیسٹ کی شکل دے دیں ۔
3۔ نہانے سے پہلے اس آمیزے کو رانوں اور ہپ پر لگائیں اور سوکھنے دیں ۔
4۔ پھر ہاتھ گیلے کرکے اسکرب کی طرح مل کے اسے دھو دیں ۔
5۔ اس عمل کو ہفتے میں ہر ایک دن چھوڑ کر دہرائیں۔