اسلام آباد:ن لیگ کے رہنما سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ یہ انقلاب نہیں اقتدار چاہتے ہیں،بشریٰ اور علیمہ آپس میں لڑ رہی ہیں۔طلال چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ روز نئی تاریخ دیتے ہیں، جلسہ منسوخ کرتے ہیں، پھر نئی تاریخ دیتے ہیں، جب سے نیٹ ورک پکڑا گیا، تب سے فیصلہ سازی ختم ہو چکی، فیصلے کرنے والا اور مشورے دینے والا کوئی اور تھا۔
طلال چوہدری نے کہا کہ ان سے کوئی فیصلہ نہیں ہو رہا، ان کو کچھ سمجھ نہیں آرہی، سازش کر سکتے ہیں، یہ انقلاب نہیں لا سکتے، کے پی میں ترقیاتی کاموں کے نہیں، لوٹ مار کے ریکارڈ قائم کیے۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ جس نے لوٹ مار کی اس کو بانی پی ٹی آئی نے اپنا دوست بنایا، یہ اختلافات اس لیے ہیں کیونکہ نظریہ نہیں، صرف اقتدار چاہتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کو بچانے پر توجہ ہے، لوگوں کی زندگی بہتر کرنے پر توجہ نہیں دیں گے تو انقلاب کیا کچھ نہیں لا سکتے۔