سکیورٹی فورسز   کا وادی تیراہ میں آپریشن ، 12 خارجی جہنم واصل

08:13 PM, 30 Aug, 2024

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی: سکیورٹی فورسز  نے وادی تیراہ میں خوارجیوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا ۔ آئی ایس  پی آر کے مطابق اس  آپریشن میں 12 دہشت گرد ہلاک   ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  سکیورٹی فورسز نے  تیراہ وادی میں  کامیاب آپریشن کیا۔    28 اور 29 اگست  کو پاک فوج نے خوارجیوں  کو ان کے ٹھکانوں پر انگیج کیا۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق  فائرنگ  کے تبادلے میں فتنہ الخوارج کے 12  دہشت گرد ہلاک  ہوگئے۔ 

 آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے حالیہ آپریشنز  کی وجہ سے فتنہ الخوارج اور ان کے حمایتیوں  کو شدید دھچکہ لگا ہے۔ سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

مزیدخبریں