ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی ریکارڈ

07:15 PM, 30 Aug, 2024

اسلام آباد:ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی ہوگئی ۔اس حوالے سے ادارہ شماریات میں ہفتہ وار رپورٹ جاری کی ہے رپورٹ کے مطابق  ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.62 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مہنگائی کی مجموعی شرح 15.34 فیصد تک آگئی ہے۔ 

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 17 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، 10 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 24 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ 

ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 9 روپے سے زیادہ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، پیاز فی کلو 9 روپے تک، دال چنا 8 روپے تک اور لہسن 10روپے تک فی کلو مہنگا ہوا۔ 

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 15 روپے سے زیادہ مہنگا ہوا جبکہ آلو، ٹوٹا باسمتی چاول، گھی، نمک، مٹن اور بیف مہنگی ہونے والی اشیا میں شامل ہے۔ 

ادارہ شماریات کے مطابق زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 12 روپے سے زیادہ کی کمی ہوئی۔ فی درجن انڈے 3 روپے تک سستے ہوئے اور 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 16 روپے تک کمی ہوئی۔ 

اسی طرح ماش کی دال کی فی کلو قیمت میں 3 روپے سے زیادہ کی کمی ہوئی۔

مزیدخبریں