خبردار ہوشیار، حب ڈیم بھرگیا، لوگوں کومحفوظ مقام پر  منتقلی کی ہدایت

خبردار ہوشیار، حب ڈیم بھرگیا، لوگوں کومحفوظ مقام پر  منتقلی کی ہدایت

کراچی :حب ڈیم مکمل طور پر  بھرگیا ہے اور پانی کی گنجائش کم رہ گئی ہے۔ اس وجہ سے لوگوں کو احتیاط  کی ہدایت کی جارہی ہے۔ شدید بارشوں کے بعد حب ڈیم مکمل بھرنے میں صرف 1 فٹ پانی کی گنجائش باقی رہ گئی ہے، کسی بھی وقت اسپیل وے سے پانی کا اخراج شروع ہوسکتا ہے۔

انتظامیہ کاکہنا ہے کہ  مزید بارشیں ہوئیں تو حب ڈیم مکمل بھر جائےگا اور  کسی بھی وقت حب ڈیم کے اسپیل وے سے پانی کا اخراج شروع ہو سکتا ہے۔

ڈیم انتظامیہ کے مطابق 339 فٹ پر ڈیم مکمل طور بھر جائےگا جس سے کراچی اور حب کے شہریوں کے لیے ڈھائی سال تک کا پانی ڈیم میں ذخیرہ ہو جائےگا۔ انتظامیہ نے لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقلی کی  ہدایت کی ہے۔ 

مصنف کے بارے میں