پشاور ہائیکورٹ نے صنم جاوید کی 3 مقدمات میں ضمانت منظور کرلی

04:13 PM, 30 Aug, 2024

نیوویب ڈیسک

پشاور:پشاور ہائیکورٹ نے صنم جاوید کی 3 مقدمات میں ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے صنم جاوید کی 3 مقدمات میں راہداری ضمانت منظور کرلی اور انہیں 10 روز کے اندر پنجاب کی متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس خورشید اقبال نے صنم جاوید کی راہداری ضمانت درخواست پرسماعت کی۔

عدالت نے ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے 10 دن کی راہداری ضمانت منظور کرلی۔

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ صنم جاوید کیخلاف دو ایف آئی آر لاہور اورایک میانوالی میں درج ہے۔جسٹس خورشید اقبال نےوکیل سے استفسار کرتے ہوئے کہا ان کی رہائش تو لاہور سے ہے یہ پشاور میں کیا کررہی ہیں، کیا ان کو یہاں پتہ چلا کہ ان کے خلاف مقدمات درج ہوئے ہیں، جس پر وکیل درخواست گزار نے کہا کہ ان کو عدالت کے اندر جانے نہیں دیا جاتا اس وجہ سے راہداری ضمانت درخواست یہاں دائر کی۔

مزیدخبریں