رونالڈو کی یو ٹیوب پر بھی حکمرانی، سٹار فٹبالر کے چینل نے ریکارڈ بناکر اہم سنگ میل عبورکرلیا

رونالڈو کی یو ٹیوب پر بھی حکمرانی، سٹار فٹبالر کے چینل نے ریکارڈ بناکر اہم سنگ میل عبورکرلیا

لندن: سٹار فٹبالر رونالڈو کی  کھیل کے میدان ہی نہیں بلکہ   یو ٹیوب پر بھی حکمرانی برقرار  ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 39 سالہ کرسٹیانو رونالڈو نے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر 21 اگست کو قدم رکھا اور کئی ریکارڈز توڑ ڈالے تاہم اب رونالڈو کے یوٹیوب چینل ’یور کرسٹیانو‘ نے عالمی ریکارڈ بُک ’گنیز ورلڈ ریکارڈ‘ میں جگہ بنالی ہے۔

واضح رہے  کہ  اس سے قبل یہ ریکارڈ رونالڈو کو 637 ملین فالوورز کے ساتھ انسٹا گرام پر سب سے زیادہ فالو کرنے والے شخص کے طور پر اور نومبر 2022ء میں اسی پلیٹ فارم پر 500 ملین فالوورز تک پہنچنے والے پہلے شخص کے طور پر بھی تسلیم کر چکا ہے۔اس وقت رونالڈو کے فیس بُک اکاؤنٹ پر 170 ملین اور ایکس اکاؤنٹ پر 112 ملین فالوورز بھی موجود ہیں۔

یوٹیوب ریکارڈز پر نظر رکھنے والی ایک سائٹ کے مطابق رونالڈو کے چینل نے صرف 22 منٹ میں 1 لاکھ سبسکرائبرز، 47 منٹ میں 10 لاکھ سبسکرائبرز اور 11 گھنٹے 31 منٹ میں 10 ملین سبسکرائبرز حاصل کر لیے تھے۔دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ کھلاڑی کے چینل کو صرف 1 ہفتے میں 50 ملین افراد سبسکرائب کر چکے ہیں۔

مصنف کے بارے میں