پاکستانی آموں کی  بیرون ملک دھوم ، لاکھوں ڈالرقومی خزانے میں جمع،تفصیلات ایوان میں پیش

03:51 PM, 30 Aug, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:پاکستانی آموں کی  بیرون ملک دھوم  مچی ہوئی ہے  ۔ آموں کی فروخت سے قومی خزانے میں  لاکھوں ڈالر جمع ہوئے ہیں اوراس  کی رپورٹ بھی  پیش کردی گئی ہے۔ واضح رہے کہ رواں مالی سال کے دوران 13 ہزار 681 میٹرک ٹن آم برآمد کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق  پاکستان کے مقامی آم بیرون ملک بیچ کر 4 کروڑ 67 لاکھ ڈالرز کمائے لیے۔  وزارت تجارت نے رواں سال آم کی برآمدات کی تفصیلات ایوان میں پیش کی ہے۔  جس کے میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے 42 ممالک کو آم برآمد کرکے رواں برس 4 کروڑ 67 لاکھ ڈالرز کمائے ہیں۔

سب سے زیادہ 1 کروڑ 32 لاکھ ڈالر کے آم برطانیہ، اور 92 لاکھ امریکی ڈالر کے آم متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو برآمد کیے گئے۔افغانستان کو 22 لاکھ ڈالر، سعودی عرب کو 13 لاکھ جبکہ عمان کو 17 لاکھ ڈالر کے آم برآمد کیے گئے۔
اسی طرح قازقستان نے سب سے زیادہ 8.95 ملین ڈالرز، جرمنی 19 لاکھ ڈالر جبکہ دیگر ممالک کو 44 لاکھ ڈالر کے آم برآمد کیے گئے۔

مزیدخبریں