اسلام آباد:وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جو ریاست کے خلاف بندوق اٹھائے گا، اس کا بندوست کیا جائے گا۔سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ جو ریاست کے خلاف بندوق اٹھائے گا، اس کا بندوست کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہاکہ جانتے ہیں دہشت گردی کے پیچھے کون ہے، بلوچستان میں مکمل منصوبہ بندی کے ساتھ دہشت گردی کی گئی۔ محسن نقوی نے کہا کہ 26 اگست کو بلوچستان میں ہونے والا دہشت گردی کا واقعہ نارمل واقعہ نہیں ہے، یہ پوری منصوبہ بندی سے ہوا ہے، بلوچستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات پاکستان میں او آئی سی کانفرنس کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہیں، ایک سے زائد تنظیموں نے مل کر دہشت گردی کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اکتوبر میں او آئی سی اجلاس کی میزبانی کررہا ہے، بہت سارے لوگوں کو تکلیف ہے کہ یہ کانفرنس پاکستان میں نہ ہوحتی الامکان کوشش کریں گے کہسٹیک ہولڈر کو ایک جگہ جمع کریں، کل بھی اس حوالے سے بڑی اچھی میٹنگ رہی ہے۔