سکیورٹی  فورسز کابلوچستان کے اضلاع  میں آپریشن ،  5 دہشت گرد ہلاک 

03:04 PM, 30 Aug, 2024

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی :سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے اضلاع پنجگور اور ژوب میں انٹیلیجنس بیسڈ کارروائیاں کی ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق  سکیورٹی فورسز نے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا اس آپریشن میں  3  دہشت گرد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائیاں 26 اگست کو بلوچستان میں ہوئی دہشت گردی کے تناظر میں کی گئیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کو کٹہرے میں لانے تک فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز قوم کے شانہ بشانہ ہیں۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ بلوچستان کا امن و ترقی سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پُر عزم ہیں۔

مزیدخبریں