آزاد کشمیر میں بارش : کوٹلی اور میر پور کو ملا نےو الی  مر کزی شاہراہ کا بڑا حصہ اسلام گڑھ کےمقام پر بہہ گیا

02:01 PM, 30 Aug, 2024

نیوویب ڈیسک

میرپور: آزادکشمیرکےمختلف علاقو ں میں شدیدبارشیں ہو رہی ہیں۔لینڈسلائیڈنگ کی  وجہ سےکوٹلی  اور میر پور کو ملا نےو الی مر کزی شاہراہ کا بڑا حصہ اسلام گڑھ کےمقام پر بہہ گیا۔

محکمہ موسمیات نے میر پور اور گردونواح میں شدید بارشو ں کی پیش گوئی کی تھی جس کےباعث  آج تمام سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں چھٹی کانوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔

ڈپٹی کمشنر میر پور  یاسر ریاض کا کہنا ہے کہ نوٹیفکیشن کی خلاف کرنے والے تعلیمی اداروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جا ئے گی ۔

یاسر ریاض نے لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ کے پیش نظر شہریوں کو پہاڑی علاقوں میں غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت بھی جاری کی ہے۔  

مزیدخبریں