لاہور : محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے پنجاب بھر میں ڈینگی کے اعدادو شمار جاری کردیے ہیں۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں صوبہ میں ڈینگی کے 8کیسز رپورٹ ہوئے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں لاہور سے 03، راولپنڈی سے 03، گوجرانولہ سے 01 اور لودھراں سے 01 ڈینگی کا کیس رپورٹ ہوا۔
ترجمان محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق صوبے بھر میں ایک ہفتہ میں 27 کیسز جبکہ رواں سال اب تک ڈینگی کے 323 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
ترجمان محکمہ صحت نے انسداد ڈینگی کے لئے تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں،تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی سمیت دیگر ادویات کا سٹاک موجود ہے۔