راولپنڈی:پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کا کھیل بارش کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا ہے۔
شیڈول کے مطابق ٹاس ساڑھے نو بجے ہونا تھا جو کہ بارش کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوا تاہم بعد میں بارش کے باعث راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کی بیشتر آؤٹ فیلڈ پر پانی جمع ہونے کی وجہ سے میچ کو منسوخ کردیا گیا۔
سٹیڈیم انتظامیہ کے مطابق بارش کے باعث پچ کو مکمل ڈھانپ دیا گیاہے اوربارش رکنے پر پچ کی تیاری کے لیے رولر استعمال کیا جائےگا۔
جڑواں شہروں راولپنڈی و اسلام آباد میں صبح سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، اور محکمہ موسمیات کی جانب سے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز دوپہر تک بادلوں کے برسنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں بنگلا دیش نے پاکستان کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی، سیریز میں بنگلا دیش کو 0-1 کی برتری حاصل ہے۔