دیربالا میں گھر پر مٹی کا تودہ گرنے سےایک ہی خاندا ن کے 12افراد جاں بحق

11:11 AM, 30 Aug, 2024

نیوویب ڈیسک

 دیر بالا : خیبرپختونخوا کے ضلع دیر بالا میں مکان پر مٹی کا تودہ گرنے سے 9 بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 12 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ شب شدید بارشوں کے باعث دیر بالا کے علاقے پاتراک میدان میں ولی محمد نامی شخص کے گھر پر بھاری پتھر اور مٹی کا تودہ آنے سے مکان کی چھت گرگئی، جس کے ملبے تلے 12 افراد دب گئے تھے۔

رات بھر شدید بارش اور اندھیرے کے باعث ریسکیو آپریشن میں مقامی افراد اور ریسکیو اہلکاروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لیکن رات بھر ملبہ ہٹانے کا کام جاری رہا۔

صبح 7 بجے کے قریب ریسکیو آپریشن مکمل کرکے 3 خواتین، 2 مرد اور 7 بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں ہیں اور لاشوں کو ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب سندھ کے علاقے کوٹری میں بارش کے دوران کرنٹ لگنے اور چھت گرنے س کے واقعا ت میں 2 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔ملک کے مختلف شہروں میں جاری طوفانی بارشو ں کےباعث سیلابی صورتحا ل کا سامنا ہے۔

مزیدخبریں