بلوچستان کے علاقے مچ میں سیلاب سے گیس پائپ لائن بہہ گئی

10:21 AM, 30 Aug, 2024

نیوویب ڈیسک

کوئٹہ : بلوچستان کے علاقے مچ میں سیلاب سے گیس کی پائپ لائن بہہ گئی جس کے بعد کوئٹہ سمیت کئی علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔

ترجمان سوئی سدرن گیس کے مطابق  مچ میں 18 انچ گیس پائپ لائن متاثر ہونے سے کوئٹہ، مستونگ، قلات، پشین اور زیارت میں گیس کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ سکیورٹی کلیئرنس کے بعد متاثرہ گیس پائپ لائن کی مرمت کا کام شروع کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ بلوچستا کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشو ں کے بعد نشیبی عالقے زیر آب آگئے ہیں ، محکمہ موسمیات نے بارش کا یہ سلسلہ  یکم ستمبر تک جاری رہنے کی پیشگوئی بھی کی ہے۔

مزیدخبریں