حکمران طبقات کے لیے 200ارب کی مفت بجلی کی سہولت ختم کی جائے، 2ستمبر کو ملک بھر میں مکمل شٹرڈاؤن ہو گا: سراج الحق

 حکمران طبقات کے لیے 200ارب کی مفت بجلی کی سہولت ختم کی جائے، 2ستمبر کو ملک بھر میں مکمل شٹرڈاؤن ہو گا: سراج الحق

لاہور:امیر جماعت اسلامی سراج الحق کاکہنا ہے کہ  بجلی کے بل گھروں میں موت کے پروانے بن کر آتے ہیں، حکمران آئی ایم ایف سے کیے گئے معاہدوں پر قوم سے معافی مانگیں۔


امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ     کہتے ہیں بجلی کے بل گھروں میں موت کے پروانے بن کر آتے ہیں، حکمران آئی ایم ایف سے کیے گئے معاہدوں پر قوم سے معافی مانگیں۔ ان کاکہنا تھا کہ    بل ادائیگی کے لیے مائیں، بہنیں زیورات بیچنے پر مجبور ہیں۔ نگران حکومت کا کام نہیں کہ بجلی کے بلوں میں اضافے کرے، فی یونٹ قیمت 56روپے تک پہنچ گئی۔  

انہوں نے مزید کہاکہ آئندہ ماہ مزید اضافے ہوں گے۔ حکمران طبقات کے لیے 200ارب کی مفت بجلی کی سہولت ختم کی جائے، 800ارب سالانہ کے لائن لاسز اور بجلی چوری روکی جائے، 2ستمبر کو ملک بھر میں مکمل شٹرڈاؤن ہو گا۔  عوام سے اپیل ہے کہ ہڑتال کو کامیاب کرائیں ۔ بجلی بلوں میں اضافہ کے خلاف جماعت اسلامی سپریم کورٹ بھی جائے گی۔

مصنف کے بارے میں