بجلی   نرخوں میں اضافہ آئی ایم ایف کی شرائط کا نتیجہ ، پاکستان کو اس وقت بدترین بین الاقوامی مالیاتی سامراج کا سامنا: رضا ربانی 

07:59 PM, 30 Aug, 2023

نیوویب ڈیسک

کراچی:پی پی پی کے سینئر رہنما اور سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ پاکستان کو اس وقت بدترین بین الاقوامی مالیاتی سامراج کا سامنا ہے۔پی پی کے سینئر رہنما رضا ربانی نے  کہا کہ  پاکستان کو اس وقت بدترین بین الاقوامی مالیاتی سامراج کا سامنا ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ  پاکستان جو ایک خود مختار ملک ہے، اسے اپنے عوام کو ریلیف دینے کے لیے آئی ایم ایف کی اجازت درکار ہے۔ بجلی اور دیگر نرخوں میں اضافہ آئی ایم ایف کی شرائط کا نتیجہ ہے۔ ایسٹ انڈیا کمپنی کی جگہ دور حاضر میں آئی ایم ایف نے لے لی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے غریب عوام سڑکوں پر ہیں اور اشرافیہ مفت بجلی کے مزے لے رہی ہے۔رضا ربانی نے کہا کہ ایسی صورتحال میں ایک خود مختار ملک کی کابینہ کا یہ کہنا کہ عوام کو بھوک سے بچانے کےلیے آئی ایم ایف کی اجازت درکار ہے، بے حد شرم کی بات ہے۔سابق چیئرمین سینیٹ کے سوال کیا کہ کیا یہی ہماری آزادی ہے؟

مزیدخبریں